Bow Valley College میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے خوش آمدید
Bow Valley College البرٹا میں انگریزی زبان کی تدریس مہیا کرنےکا سب سےبڑا ادارہ ہے ، جو فل ٹائم اور جز وقتی بنیادی اور اعلیٰ درجے کے پروگرام پیش کرتا ہے۔School of Global Access ELL کے پروگرامپیش کرتا ہے جو طلبہ کو کینیڈا میں بسنے، پڑھنے اور روزگار میں مدد دیتا ہے۔
Bow Valley College کو کینیڈا میں نئے آنے والوں کو زبان کی تعلیم (LINC) دینے پر فخر ہے۔ Bow Valley College کلاس کے اندر اور آن لائن کلاسیں ، اس کے ساتھ ساتھ LINC Career Services اور LINC Work Readiness Training Program پیش کرتا ہے۔
یہ ویب سائٹ آپ کی مدد کرے گی:
- ELL پروگرام کے بارے میں معلومات کی تلاش میں
- وفاقی فنڈڈ پروگرام LINC کو جاننے میں
- Bow Valley College میں انگریزی زبان کی کلاسوں کے لئے درخواست کی تیاری
- LINC کے طلبہ کے لئے کیرئیر سروس کے بارے میں جانیں
- اکثر پوچھے گئے سوالات کا جواب حاصل کریں
آپ کئی زبانوں میں معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، عربی، چینی، فارسی اور اردو
ہم سے ملنے آئیں اور آج ہی درخواست دیں۔ انگریزی زبان سیکھنے کے لئے قدم اٹھانے کا وقت ہے!
Bow Valley College میں انگریزی کیوں پڑھیں؟
Bow Valley College میں جب آپ انگریزی پڑھتے ہیں تو، آپ دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں کی کمیونٹی میں شامل ہو جاتے ہیں۔ یہ البرٹا میں انگریزی زبان کی تدریس مہیا کرنےکا سب سےبڑا ادارہ ہے۔ یہ انگریزی زبان سکھانے میں تسلیم شدہ لیڈر ہیں۔
ہمارے پروگراموں سے آپ کو زبان اور انفرادی ثقافتی مہارتوں کی ترقی میں مدد ملتی ہے جن کی آپ کو کینیڈا میں اپنے کیریئر اور تعلیمی مقاصد کو حاصل کرنے میں ضرورت ہے۔
طلبہ Bow Valley College کو ہماری معزز ساکھ ، کمیونٹی کا خیر مقدم اور ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور عملے کے سبب منتخب کرتے ہیں
Bow Valley College انگریزی سیکھنے کے لئے بہترین جگہ ہے۔ ہمارے طلبہ سے پوچھ لیں۔
“میں واقعی میں متاثر ہوا کہ اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کی۔۔۔۔۔یہ وقت کی بہت بڑی سرمایہ کاری تھی۔”
“جب میں پہلی بار کینیڈا آیا، میں نے اپنے دوستوں سے پوچھا کہ میں کہاں پڑھوں۔ سب نے مجھے Bow Valley College کے بارے مجھے بتایا”۔
“مجھے یقین ہے کہ Bow Valley College کسی بھی طالب علم کے لئے صحیح جگہ ہے جو واقعی انگریزی سیکھنا چاہتا ہے کیونکہ وہاں ہر کوئی مہربان ہے۔ ہر کوئی مدد کرنے کے لئے تیار ہے”۔
“میرے جیسے تارکین وطن کے لئے جو ابھی کینیڈا آئے ہیں، یہ پروگرام آپ کو انگریزی کی مہارتوں اور اپنی راہ کی وضاحت کرنے میں مدد کرتا ہے”۔
Bow Valley Collegeمیں انگریزی زبان کے پروگرام
آپ ہمارے یہاں تمام انگریزی زبان کے پروگراموں کے بارے میں معلومات پڑھ سکتے ہیں۔ مخصوص قسم کے پروگراموں کے بارے میں پڑھنے کے لئے فلٹر کے بٹن کا استعمال کریں.
- تمام پروگرام
- LINC
- فل ٹائم
- جْزوقتی
- آن لائن
- علاقائی
- مہاجر نوجوان
- بین الاقوامی
- روزگارکے لئے تیاری
- تعلیمی تیاری
-
مزید جانیں …
Full-time LINC (Academic)
کیا آپ فل ٹائم LINCکی کلاسیں لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے کینیڈا کے باہر تعلیم کے 10 یا اس سے زیادہ سال مکمل کیے ہیں؟
یہ پروگرام:
Canadian Language Benchmarks کے مدراج پیش کرتا ہے۔
آپ کی سماعت، گویا ئی، مطالعے اور تصنیفی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔
آپ کو حقیقی زندگی کی سرگرمیوں میں مشغول کرتا ہے جو آپ کو کینیڈا میں رہنے، مطالعہ اور کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے
-
مزید جانیں …
Part-time LINC
کیا آپ جز وقتی LINCکی کلاسیں لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے کینیڈا کے باہر تعلیم کے 10 یا اس سے زیادہ سال مکمل کیے ہیں؟
یہ کلاسیں:
صبح اور شام میں پیش کی جاتی ہیں
Canadian Language Benchmarks کے مدراج پیش کر تی ہیں
آبادکاری سے متعلق موضوعات کے ذریعے سننے اور بولنے یا پڑھنے اور لکھنے پر محور
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کی جا تی ہیں
-
مزید جانیں …
English for Academic Purposes (EAP)
کیا آپ کو کینیڈا میں پوسٹ سیکنڈری پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے اپنے تعلیمی انگریزی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے؟
یہ پروگرام:
کینیڈا کے اعلیٰ ثانوی اداروں میں تعلیمی نصاب میں کامیابی کے لئے آپ کو حکمت عملی اور مہارت فراہم کرتا ہے
تعلیمی متن میں پڑھنے، لکھنے، سننے، اور بولنے میں تعلیم پیش کرتا ہے
• تعلیمی اور / یا کیریئر کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے
-
مزید جانیں …
Youth in Transition (LINC)
کیا آپ ۱۸ اور ۲۴ سال کی عمر کے درمیان ہیں اور ہائی اسکول مکمل کر چکے ہیں؟
یہ پروگرام:
آپ کیمطالعے، تصنیفی ،سماعت اور گویا ئی کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔
اعلیٰ ثانوی اداروں میں آپ کی تعلیمی قابلیتوں کو کامیابی کے لئے بڑھانا
کینیڈا میں تعلیم اور کیریئر کے راستوں پر نیویگیشن میں مدد ملتی ہے
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے
-
مزید جانیں …
Bridge
کیا آپ ۱۸ اور ۲۴ سال کی عمر کے درمیان ہیں اور ہائی اسکول ختم نہیں ہوا؟
یہ پروگرام:
پڑھنے، لکھنے، ریاضی، سیکھنے کی حکمت عملی کے استعمال، اور مقصد کو حاصل کرنے کی ترتیب میں آپ کی مہارت کو بڑھاتا ہے
لیپ ٹاپ قرض پروگرام میں شرکت کے ذریعے ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دیتا ہے
آپ کی تعلیمی حکمت عملی کو بہتر اور آپ کی کینیڈا میں مزید تعلیم تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے
یہ LINC کہ طلبہ کے لئے کھلا ہے اور Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے جزوی فنڈ کیا جاتا ہے
-
مزید جانیں …
Full-time LINC (Practical)
کیا آپ فل ٹائم LINCکی کلاسیں لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے کینیڈا کے باہر تعلیم کے ۵سے ۹ سال مکمل کیے ہیں؟
یہ پروگرام:
Canadian Language Benchmarks کے مدراج پیش کرتا ہے۔
آپ کیمطالعے، تصنیفی ،سماعت اور گویا ئی کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔
آپ کو حقیقی زندگی کی سرگرمیوں میں مشغول کرتا ہے جو آپ کو کینیڈا میں رہنے، مطالعہ اور کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے
-
مزید جانیں …
Full-time ELL (Academic)
کیا آپ فل ٹائم LINCکی کلاسیں لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے کینیڈا کے باہر تعلیم کے۱۰ یا اس سے زائدسال مکمل کیے ہیں؟یہ پروگرام:
Canadian Language Benchmarks کے مدراج پیش کرتا ہے۔
آپ کی سماعت ، گویائی، مطالعے اور تصنیفی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے
آپ کو حقیقی زندگی کی سرگرمیوں میں مشغول کرتا ہے جو آپ کو کینیڈا میں رہنے، مطالعہ اور کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے
Alberta Works کے فنڈ کے لئے اہل ہے
-
مزید جانیں …
Full-time ELL (Practical)
کیا آپ فل ٹائم زبان سیکھنے کی کلاسیں لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ نے کینیڈا کے باہر تعلیم کے۵سے ۹سال مکمل کیے ہیں؟
یہ پروگرام:
Canadian Language Benchmarks کے مدراج پیش کرتا ہے۔
آپ کی سماعت اور گویائی ، مطالعے اور تصنیفی کی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے
آپ کو حقیقی زندگی کی سرگرمیوں میں مشغول کرتا ہے جو آپ کو کینیڈا میں رہنے، مطالعہ اور کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے
Alberta Works کے فنڈ کے لئے اہل ہیں
-
مزید جانیں …
Regional LINC
کیا آپ کیلگری سے باہر LINCکی جز وقتی کلاسیں لینا چاہتے ہیں؟
یہ کلاسیں:
آبادکاری سے متعلق موضوعات کے ذریعے سننے اور بولنے یا پڑھنے اور لکھنے پر محور
روزمرہ کی زندگی اور کام کیلئے متعلقہ زبان کی مہارت کو فروغ دینے میں آپ کی مدد کرتی ہیں
Canadian Language Benchmarks کے مدراج پیش کرتی ہیں
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کی جا تی ہیں
-
مزید جانیں …
LINC Home Study
کیا آپ گھر بیٹھے LINCکا نصاب پڑھنا چاہتے ہیں؟
یہ کورس:
آپ کوآن لائن یا مواصلات کے ذریعے پڑھنے کی اجازت
قابل TESL کے استاد کے ساتھ ہفتہ وار، ایک مقابل ایک رابطہ کریں
قابل تبدل ہیں اور فی ہفتہ پانچ سے چھ گھنٹے خود مختار مطالعہ شامل ہیں
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے
مزید جانیں …
Online LINC
کیا آپ LINC کامطالعے یا تصنیفی کورس آن لائن کرنا چاہتے ہیں؟
یہ پروگرام:
Canadian Language Benchmarks (CLB) کے اعلیٰ درجوں پر مطالعے اور تصنیف کے الگ کورس پیش کرتا ہے
روزمرہ کی زندگی اور کام کے لئے پڑھنے اور تحریری مہارتوں کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے
ہفتہ وار ویب نیر اور ہر ہفتے چھ لچک دار مطالعہ شامل ہیں
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے
مزید جانیں …
International ELL
کیا آپ انگریزی کا مطالعہ کرنے کے لئے کینیڈا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں؟
یہ پروگرام:
Languages Canada کا منظور کردہ فل ٹائم پروگرام ہے
تعلیمی زبان کے کورس پیش کرتا ہے جو سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے
پروگرام کے مواد سے متعلق مقامی مقامات کے دورے شامل ہیں
مزید جانیں …
LINC Career Services
کیا آپ LINC کے اہل ہیں؟ کیا آپ کو کیریر کی خدمات تک رسائی چاہیے؟
ان خدمات میں شامل ہیں:
ایک کے مقابل ایک کیریر کو چنگ
حفاظتی تربیت
کیریر سروس کی ورک شاپ
Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے
Bow Valley College میں LINC
Bow Valley College کو کینیڈا میں نئے آنے والوں کو زبان کی تعلیم (LINC) دینے پر فخر ہے۔ LINC Immigration, Refugees and Citizenship Canada کو فنڈ کرتا ہے اور نئے آنے والے بالغ مستقل رہائشی اور روایتی پناہ گزین کو سہارا دیتا ہے۔
Bow Valley College میں ہم مختلف درجے کی جز وقتی LINC کی کلاسیں پیش کرتے ہیں، بشمولانگریزی کی بنیادی کلاسیں۔ ہمارے پاس LINC Career Services، اور LINC Work Readiness Training Program ہیں۔ہم خطے میں LINC Home Study, Online LINC اور LINC بھی پیش کرتے ہیں۔
Bow Valley College میں LINC کی درخواست کیسے دیںBow Valley College نے نئے آنے والوں کو اپنے شہر میں ضم ہونے اور لوگوں کو اپنے کیریئر کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے”۔
‘ میں ساخت، لوگوں، ماحول سے لطف اندوز ہوں۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بگیر دباوُ سانس لے رہی ہوں۔ میں واقعی یہاں خوش ہوں”۔
” LINCنے مجھے بہتر ملازمت تلاش کرنےمیں مدد دی اور اب میں اپنے خاندان کی مدد کر سکتا ہوں۔ میں اس کا ممنوں ہوں۔
میں واقعی LINC کا ممنوں ہوں کیونکہ اس نے مجھے نہ صرف انگریزی کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کی بلکہ مقامی ثقافت کو بھی سمجھایا”۔
” LINC نے مجھے انگریزی میں لکھنے اور اپنے خواب تک پہنچنے کے لءَ تیار ہونے میں مدد کی”۔
کام کے لئے LINC
Bow Valley College مستقل رہائشیوں اور روایتی پناہ گزینوں کو فخریہ LINC Career Services تک رسائی پیش کرتا ہے۔ Immigration, Refugees and Citizenship Canada LINC Career Services کو فنڈ کرتا ہے۔
اگر آپ کے LINC پروگرام کے اہل ہیں تو، آپ کو اس تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے:
- کیریئر سروس کی ورکشاپ آپ کی ملازمت کی تلاش کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے
- ایک کے مقابل ایک کیریئر کو چنگ
- لیبر مارکیٹ کی معلومات
- حفاظت کی تربیت
مانگ اور خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے،LINC Career Services ملاحظہ کریں

Bow Valley College میں انگریزی زبان کے پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری
ہر سال ہزاروں طالب علم انگریزی پڑھنے کے لئے Bow Valley College کو منتخب کرتے ہیں۔ہمارے انتہائی قابل اساتذہ مختلف قسم کے انگریزی زبان سیکھنے کے پروگرام پڑھاتے ہیں ، اس کا مطلب ہمارے پاس آپ کے لئَے بالکل ٹھیک پروگرام ہے۔
شروع کرنے کے لئے کیلگری ڈاوُن ٹاوُن میں واقع جنوبی کیمپس میں مستقبل کا طالب علم مرکز سے رابطہ کریں اور Bow Valley College کے عملے کا رکن آپ کی مدد کرے گا۔
آپ کے لئے مناسب پروگرام کی تلاش کے لئے، ہمارا عملہ ممکنہ طور پر آپ سے مندرجہ ذیل سوالات کر سکتا ہے:
- آپ کی امیگریشن حیثیت کیا ہے؟
- کیا آپ اسکول فل ٹائم یا جز وقتی آنا چاہتے ہیں؟
- کینیڈا سے باہر آپ کی تعلیم کیا ہے؟
- آپ کے کام کا شیڈول کیا ہے؟
آپ ہمارے دوستانہ عملے کے ساتھ درخواست کے عمل پر گفتگو کرنے میں مدد کرنے کے لئے کسی دوست یا خاندان کے فرد کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں۔
Bow Valley College میں ELL پروگراموں میں درخواست دینے کے لئے ، آپ کو ضرورت ہے
- ایک مکمل درخواست فارم
- an email address
- Alberta Student Number
آپ کو اپنے ہمراہ اپنی شناخت، زبان کے درجے کی حالیہ جانچ یا امیگریشن کے دستاویزات لانے کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مخصوص دستاویزات جو آپ کو لانے ہیں کہ بارے میں معلومات کے لئے ELL کے لئے درخواست ملاحظہ کریں
کیلگری ڈاوُن ٹاوُن میں واقع جنوبی کیمپس میں مستقبل کا طالب علم مرکز آئیں یا کال کریں:
- فون: 403-410-1402
- ای میل: info@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
اگر آپ بین الاقوامی طلبہ ہیں اور Bow Valley College میں پڑھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنی درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں مخصوص معلومات کے لئے بین الاقوامی انگریزی زبان سیکھنے ملاحظہ کریں۔

Bow Valley College میں LINC کے پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری
Bow Valley College کو کینیڈا میں نئے آنے والوں کو زبان کی تعلیم (LINC) دینے پر فخر ہے
Immigration, Refugees and Citizenship Canada LINC کو فنڈ کرتا ہے اور نئے آنے والے بالغ مستقل رہائشی اور روایتی پناہ گزین کو سہارا دیتا ہے۔مزید معلومات کے لئے Bow Valley College پرLINC ملاحظہ کریں۔
ہم آپ کو درخواست دینے کے عمل میں مدد کریں گے۔ ہم سے ملنے آئیں، یا ہمارے کسی بھی LINC ایپلی کیشن دن میں شرکت کریں۔ آنے والے LINC ایپلی کیشن دن کے لئے ELL کے لئے درخواست ملاحظہ کریں۔
آپ ہمارے دوستانہ عملے کے ساتھ درخواست کے عمل پر گفتگو کرنے میں مدد کرنے کے لئے کسی دوست یا خاندان کے فرد کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں۔، ہمارا عملہ ممکنہ طور پر آپ سے مندرجہ ذیل سوالات کر سکتا ہے:
- آپ کی امیگریشن حیثیت کیا ہے؟
- کیا آپ اسکول فل ٹائم یا جز وقتی آنا چاہتے ہیں؟
- کینیڈا سے باہر آپ کی تعلیم کیا ہے؟
- آپ کے کام کا شیڈول کیا ہے؟
LINC ایپلی کیشن کے عمل اور ساتھ لانے والے ضروری دستاویزات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ٹائم لائن ملاحظہ کریں۔
آپ ہمارے کیلگری ڈاوُن ٹاوُن میں واقع جنوبی کیمپس میں مستقبل کا طالب علم مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
- فون: 403-410-1402
- ای میل: info@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں

Bow Valley College میں LINC کے پروگراموں کے لئے درخواست دینے کے لئے، آپکو ضرورت ہے:
- آپ کے Canadian Language Benchmarks (CLB) کے نتائج
- Bow Valley College کے لئے LINC کا ریفرل
CLB کے نتائج ۱۲ ماہ سے زائد پرانے نہ ہو۔ CLBکے ٹیسٹ Immigrant Services Calgary کے ذریعے ILVARC سے دستیاب ہیں
آپ کو اس کی بھی ضرورت ہوگی:
- اضافی ایمیگریشن دستاویزات
- ایک مکمل درخواست فارم
- ایک ای میل ایڈریس
- Alberta Student Number
ایمیگریشن کے دستاویزات کے بارے میں معلومات کے لئے جو آپ کو لانے کی ضرورت ہے، ELL کی درخواست دینا ملاحظہ کریں

ہمارے کسی بھی LINCایپلی کیشن دن میں اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لے کر آئیں۔ آنے والے LINCایپلی کیشن دن کے لئے ELL کی درخواست دینا ملاحظہ کریں
آپ ہمارے دوستانہ عملے کے ساتھ گفتگو کرنے میں اپنی مدد کے لئے کسی دوست یا خاندان کے رکن کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں

آپ کو ہماری جانب ے ایک مواصلات ملے گی کہ آیا آپ انتظار کی فہرست میں ہیں یا آپ کی درخواست منظور ہو گئی ۔
اگر آپ انتظار کی فہرست میں ہیں تو سیٹ کی دستیابی پر ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔ ایسا اس مواصلات سے لے کر اگلے میعاد کے آغاز کے دوران ہو سکتا ہے۔
اگر آپ منظور ہوتے ہیں تو، ہم آپ کے شیڈول کی تصدیق کریں گے اور اپنے MyBVC اکاوُنٹ میں لاگ ان کرنے کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

اگر آپ منظور ہوجاتے ہیں تو اہم معلومات کے لئےاپنے MyBVC اکاوُنٹ کو چیک کرتے رہیں۔
اگر آپ انتظار کی فہرست میں ہیں تو سیٹ کی دستیابی پر ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

اگر آپ LINCپروگرام میں منظور ہوتے ہیں تو، آپ کلاس کے پہلے دن شروع کریں گے۔
اگر آپ میعاد کے آغاز کے دو ہفتے بعد بھی انتظار کی فہرست میں ہیں تو ، آپ کو اس بات کی تصدیق کرنی ہوگے کہ اگلے میعاد کے لئے آپ کو ترجیحی ویٹ لسٹ پر ہونا ہے۔
اکثر پوچھے گئے سوالات [ایف اے کیو]
ہمارے انگریزی زبان کے پروگراموں میں مختلف لائحہ عمل اور مختلف آغاز کی تاریخیں ہیں۔ Bow Valley College میں انگریزی زبان کے پروگراموں کو دیکھیں اور اس پروگرام کا انتخاب کریں جو آپ کو مخصوص آغاز کی تاریخوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
- فون: 403-410-1402
- ای میل: info@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
بہت سے پروگراموں کے لئے، آپ بذات خود Bow Valley College کیمپس میں درخواست دیں گے۔ مخصوص پروگرام کی درخواست کی معلومات کے لئے انگریزی زبان کےپروگراموں سے ایک پروگرام منتخب کریں-
کینیڈا میں نئے آنے والے افراد کے لئے زبان کی تعلیم(LINC) کو Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے اور نئے آنے والے بحیثیت مستقل رہائشی یا روایتی پناہ گزین بالغوں کو سہارا دیا جاتا ہے۔
Bow Valley College میں LINC کے بارے میں مزید جانیں
اگر آپ نے ELL پروگرام میں درخواست دی ہے جو کہ LINC نہیں ہے تو، ہم آپ کی درخواست کی حیثیت کی تصدیق کرنے کے لئے آپ کو ای میل کریں گے۔
اگر آپ کا پروگرام میں اندراج ہوجاتا ہے تو ہم آپ کو اپنے MyBVC اکاونٹ کے بارے میں تفصیلات ای میل کریں گے۔ براہ کرم ہماری طرف سے مواصلات کے لئے اپنے MyBVC اکاونٹ کو چیک کریں۔
اگر آپکو درخواست دینے کے بعد مزید معلومات کی ضرورت ہو تو ، اندراج سروس سے رابطہ کریں:
- فون: 403-410-1400
- ای میل: ellservices@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
اگر آپ LINC کی انتظار کی فہرست میں ہیں تو مزید معلومات کے لئے Bow Valley College میں LINC پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری پر ٹائم لائن ملاحظہ کریں۔
اگر آپ ایک ایسے پروگرام کے لئے انتظار کی فہرست پر ہیں جو LINC نہیں ہے ۔ اور اس میعاد میں نشست نہیں ملتی ہے جو آپ نے درخواست کی ہے، تو آپ کو دوبارہ درخواست کرنی ہوگی۔ ELL پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری کے بارے میں مزید جانیں۔
اگر آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہو تو، مستقبل کا طالب علم مرکز سے رابطہ کریں:
- فون: 403-410-1402
- ای میل: info@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
اس کے لئےبہت سی ممکنہ وضاحت ہیں۔ آپ کی پروگرام کی پسند،آپ کی تجویز کردہ درجہ، یا شیڈول کی دستیابی۔ جب ہماری کلاسیں پوری ہوتی ہیں، ہم دیگر کو ا نتظار کی فہرست پر رکھتے ہیں۔
آپ کو Bow Valley College میں LINC کی کلاسوں کے لئے Canadian Language Benchmarks (CLB) کے نتائج کی ضرورت ہے۔ Canadian Language Benchmarks کی جانچ کے لئے Immigrant Services Calgary کے ILVARC سے رابطہ کریں۔
آپ Canadian Language Benchmarks Online Self-Assessment ویب سائٹ پر پڑھنے اور سننے کا ایک ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔ یہ مفت ہےاورتقریباایک گھنٹہ مکمل کرنے میں لگتا ہے۔یہ Canadian Language Benchmarks (CLBs) پر مبنی ہے اور اس سے آپ کو تیاری میں مدد ملے گی۔
ہم فخریہ زبان کی تربیت کے وفاقی فنڈڈ پروگرام نئے آنے والوں کے لئے زبان کی تعلیم (LINC) اور صوبائی فنڈڈ جیسے کہ Alberta Works کے پروگرام پیش کرتے ہیں۔
آپ اپنےفل ٹائم پروگرام کے لئے مالی امداد کے اہل ہو سکتے ہیں۔ Bow Valley College کی مالی امداد ملاحظہ کریں۔
- فون: 403-410-1440
- ای میل: learnersuccess@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
اگر آپ کو اپنے پروگرام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تو اندراج سروس سے رابطہ کریں:
- فون: 403-410-1400
- ای میل: ellservices@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
آپ Alberta Government کی ویب سائٹ پر ASN کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ہم Bow Valley College کے علاقائی کیمپس اور آن لائن مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں۔ اوپر انگریزی زبان کے پروگرام دیکھیں اورعلاقائی فلٹر کو منتخب کریں۔
- فون: 403-410-1400
- ای میل: ellservices@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
- فون:403-410-3476
- ای میل: international@bowvalleycollege.ca
- ہم سے ملنے آئیں
ہم سے رابطہ کریں
اگر آپ یقینی طور پر یہ نہیں جانتے کہ آپ کے لئے کون سا پروگرام صحیح ہے اور آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا درخواست جمع کرنے کے بارے میں آپ کے پاس سوالات ہیں تو ہم مدد کے لئے یہاں ہیں۔ Bow Valley College کا خصوصی تربیت یافتہ نمائندہ آپ کو پروگرام اور داخلے کی معلومات فراہم کرے گا اور Bow Valley College کی درخواست مکمل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
مستقبل کا طالب علم مرکز
فون: 403-410-1402
ای میل: info@bowvalleycollege.ca
دفتر: S-1111 فرسٹ ۱فلور جنوبی کیمپس
