Bow Valley College میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے خوش آمدید

Bow Valley College میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے خوش آمدید

Bow Valley College البرٹا میں انگریزی زبان کی تدریس مہیا کرنےکا سب سےبڑا ادارہ ہے ، جو فل ٹائم اور جز وقتی بنیادی اور اعلیٰ درجے کے پروگرام پیش کرتا ہے۔School of Global Access ELL کے پروگرامپیش کرتا ہے جو طلبہ کو کینیڈا میں بسنے، پڑھنے اور روزگار میں مدد دیتا ہے۔

Bow Valley College کو کینیڈا میں نئے آنے والوں کو زبان کی تعلیم (LINC) دینے پر فخر ہے۔ Bow Valley College کلاس کے اندر اور آن لائن کلاسیں ، اس کے ساتھ ساتھ LINC Career Services اور LINC Work Readiness Training Program پیش کرتا ہے۔

یہ ویب سائٹ آپ کی مدد کرے گی:

  • ELL پروگرام کے بارے میں معلومات کی تلاش میں
  • وفاقی فنڈڈ پروگرام LINC کو جاننے میں
  • Bow Valley College میں انگریزی زبان کی کلاسوں کے لئے درخواست کی تیاری
  • LINC کے طلبہ کے لئے کیرئیر سروس کے بارے میں جانیں
  • اکثر پوچھے گئے سوالات کا جواب حاصل کریں

آپ کئی زبانوں میں معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، عربی، چینی، فارسی اور اردو

ہم سے ملنے آئیں اور آج ہی درخواست دیں۔ انگریزی زبان سیکھنے کے لئے قدم اٹھانے کا وقت ہے!

Bow Valley College میں انگریزی کیوں پڑھیں؟

معزز ساکھ

معزز
ساکھ

خیر مقدم کمیونٹی

خیر مقدم
کمیونٹی

اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ

اعلیٰ تعلیم یافتہ
اساتذہ

Bow Valley College میں جب آپ انگریزی پڑھتے ہیں تو، آپ دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں کی کمیونٹی میں شامل ہو جاتے ہیں۔ یہ البرٹا میں انگریزی زبان کی تدریس مہیا کرنےکا سب سےبڑا ادارہ ہے۔ یہ انگریزی زبان سکھانے میں تسلیم شدہ لیڈر ہیں۔

ہمارے پروگراموں سے آپ کو زبان اور انفرادی ثقافتی مہارتوں کی ترقی میں مدد ملتی ہے جن کی آپ کو کینیڈا میں اپنے کیریئر اور تعلیمی مقاصد کو حاصل کرنے میں ضرورت ہے۔

طلبہ Bow Valley College کو ہماری معزز ساکھ ، کمیونٹی کا خیر مقدم اور ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور عملے کے سبب منتخب کرتے ہیں

Bow Valley College انگریزی سیکھنے کے لئے بہترین جگہ ہے۔ ہمارے طلبہ سے پوچھ لیں۔

“میں واقعی میں متاثر ہوا کہ اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کی۔۔۔۔۔یہ وقت کی بہت بڑی سرمایہ کاری تھی۔”

Moe, مصر سے CRTP کا طالب علم

“جب میں پہلی بار کینیڈا آیا، میں نے اپنے دوستوں سے پوچھا کہ میں کہاں پڑھوں۔ سب نے مجھے Bow Valley College کے بارے مجھے بتایا”۔

Oksana, یوکرین سے فل ٹائم LINC کی طالب علم

“مجھے یقین ہے کہ Bow Valley College کسی بھی طالب علم کے لئے صحیح جگہ ہے جو واقعی انگریزی سیکھنا چاہتا ہے کیونکہ وہاں ہر کوئی مہربان ہے۔ ہر کوئی مدد کرنے کے لئے تیار ہے”۔

Suzy, سوڈان سے فل ٹائم ELL کی طالب علم

“میرے جیسے تارکین وطن کے لئے جو ابھی کینیڈا آئے ہیں، یہ پروگرام آپ کو انگریزی کی مہارتوں اور اپنی راہ کی وضاحت کرنے میں مدد کرتا ہے”۔

Arvin, ایران سے Youth in Transition LINC کا طالب علم

Bow Valley Collegeمیں انگریزی زبان کے پروگرام

آپ ہمارے یہاں تمام انگریزی زبان کے پروگراموں کے بارے میں معلومات پڑھ سکتے ہیں۔ مخصوص قسم کے پروگراموں کے بارے میں پڑھنے کے لئے فلٹر کے بٹن کا استعمال کریں.

Bow Valley College میں LINC

LINC کے بارے میں مزید معلومات کے لئے Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی جانب سے بنائی گئی یہ ویڈیو دیکھیں۔
کینیڈا کے لئے زبان کی تربیت

Immigration, Refugees and Citizenship Canada

Bow Valley College کو کینیڈا میں نئے آنے والوں کو زبان کی تعلیم (LINC) دینے پر فخر ہے۔ LINC Immigration, Refugees and Citizenship Canada کو فنڈ کرتا ہے اور نئے آنے والے بالغ مستقل رہائشی اور روایتی پناہ گزین کو سہارا دیتا ہے۔

Bow Valley College میں، ہم مختلف سطحوں پر کل وقتی اور جز وقتی LINC کی کلاسیں پیش کرتے ہیں، بشمول ان لوگوں کے لیے جن کی انگریزی میں مہارت کم یا کم ہے۔ ہمارے پاس LINC برائے کام ہے، بشمول LINC کیریئر سروسز۔ ہم خطے میں LINC ہوم اسٹڈی، آن لائن LINC، اور LINC کی کلاسیں بھی پیش کرتے ہیں۔

Bow Valley College میں LINC کی درخواست کیسے دیں

Bow Valley College نے نئے آنے والوں کو اپنے شہر میں ضم ہونے اور لوگوں کو اپنے کیریئر کے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے”۔

Mossaddek, الجزائر سے Full-time LINC طالب علم

‘ میں ساخت، لوگوں، ماحول سے لطف اندوز ہوں۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بگیر دباوُ سانس لے رہی ہوں۔ میں واقعی یہاں خوش ہوں”۔

Miriam, پیرو سے Full-time LINC طالب علم

” LINCنے مجھے بہتر ملازمت تلاش کرنےمیں مدد دی اور اب میں اپنے خاندان کی مدد کر سکتا ہوں۔ میں اس کا ممنوں ہوں۔

Alla, عراق سے Full-time LINC طالب علم

میں واقعی LINC کا ممنوں ہوں کیونکہ اس نے مجھے نہ صرف انگریزی کی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد کی بلکہ مقامی ثقافت کو بھی سمجھایا”۔

گمنام، LINC Bow Valley College طالب علم

” LINC نے مجھے انگریزی میں لکھنے اور اپنے خواب تک پہنچنے کے لءَ تیار ہونے میں مدد کی”۔

گمنام، LINC Bow Valley College طالب علم

کام کے لئے LINC

Bow Valley College مستقل رہائشیوں اور روایتی پناہ گزینوں کو فخریہ LINC Career Services تک رسائی پیش کرتا ہے۔ Immigration, Refugees and Citizenship Canada LINC Career Services کو فنڈ کرتا ہے۔

اگر آپ کے LINC پروگرام کے اہل ہیں تو، آپ کو اس تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے:

  • کیریئر سروس کی ورکشاپ آپ کی ملازمت کی تلاش کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے
  • ایک کے مقابل ایک کیریئر کو چنگ
  • لیبر مارکیٹ کی معلومات
  • حفاظت کی تربیت

مانگ اور خدمات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے،LINC Career Services ملاحظہ کریں

Bow Valley College میں انگریزی زبان کے پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری

ہر سال ہزاروں طالب علم انگریزی پڑھنے کے لئے Bow Valley College کو منتخب کرتے ہیں۔ہمارے انتہائی قابل اساتذہ مختلف قسم کے انگریزی زبان سیکھنے کے پروگرام پڑھاتے ہیں ، اس کا مطلب ہمارے پاس آپ کے لئَے بالکل ٹھیک پروگرام ہے۔

شروع کرنے کے لئے کیلگری ڈاوُن ٹاوُن میں واقع جنوبی کیمپس میں مستقبل کا طالب علم مرکز سے رابطہ کریں اور Bow Valley College کے عملے کا رکن آپ کی مدد کرے گا۔

آپ کے لئے مناسب پروگرام کی تلاش کے لئے، ہمارا عملہ ممکنہ طور پر آپ سے مندرجہ ذیل سوالات کر سکتا ہے:

  • آپ کی امیگریشن حیثیت کیا ہے؟
  • کیا آپ اسکول فل ٹائم یا جز وقتی آنا چاہتے ہیں؟
  • کینیڈا سے باہر آپ کی تعلیم کیا ہے؟
  • آپ کے کام کا شیڈول کیا ہے؟

آپ ہمارے دوستانہ عملے کے ساتھ درخواست کے عمل پر گفتگو کرنے میں مدد کرنے کے لئے کسی دوست یا خاندان کے فرد کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں۔

Bow Valley College میں ELL پروگراموں میں درخواست دینے کے لئے ، آپ کو ضرورت ہے

آپ کو اپنے ہمراہ اپنی شناخت،  زبان کے درجے کی حالیہ جانچ  یا امیگریشن کے دستاویزات لانے کی بھی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مخصوص  دستاویزات جو آپ کو لانے ہیں  کہ بارے میں معلومات  کے لئے ELL کے لئے درخواست ملاحظہ کریں

کیلگری ڈاوُن ٹاوُن میں واقع جنوبی کیمپس میں مستقبل کا طالب علم مرکز  آئیں یا  کال کریں:

اگر آپ بین الاقوامی طلبہ ہیں اور Bow Valley College میں پڑھنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنی درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں مخصوص معلومات کے لئے بین الاقوامی انگریزی زبان سیکھنے ملاحظہ کریں۔

Bow Valley College میں LINC کے پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری

Bow Valley College کو کینیڈا میں نئے آنے والوں کو زبان کی تعلیم (LINC) دینے پر فخر ہے

Immigration, Refugees and Citizenship Canada LINC کو فنڈ کرتا ہے اور نئے آنے والے بالغ مستقل رہائشی اور روایتی پناہ گزین کو سہارا دیتا ہے۔مزید معلومات کے لئے Bow Valley College پرLINC ملاحظہ کریں۔

ہم آپ کو درخواست دینے کے عمل میں مدد کریں گے۔ ہم سے ملنے آئیں، یا ہمارے کسی بھی LINC ایپلی کیشن دن میں شرکت کریں۔ آنے والے LINC ایپلی کیشن دن کے لئے ELL کے لئے درخواست ملاحظہ کریں۔

آپ ہمارے دوستانہ عملے کے ساتھ درخواست کے عمل پر گفتگو کرنے میں مدد کرنے کے لئے کسی دوست یا خاندان کے فرد کو اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں۔، ہمارا عملہ ممکنہ طور پر آپ سے مندرجہ ذیل سوالات کر سکتا ہے:

  • آپ کی امیگریشن حیثیت کیا ہے؟
  • کیا آپ اسکول فل ٹائم یا جز وقتی آنا چاہتے ہیں؟
  • کینیڈا سے باہر آپ کی تعلیم کیا ہے؟
  • آپ کے کام کا شیڈول کیا ہے؟

LINC ایپلی کیشن کے عمل اور ساتھ لانے والے ضروری دستاویزات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ٹائم لائن ملاحظہ کریں۔

آپ ہمارے کیلگری ڈاوُن ٹاوُن میں واقع جنوبی کیمپس میں مستقبل کا طالب علم مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات [ایف اے کیو]

ہمارے انگریزی زبان کے پروگراموں میں مختلف لائحہ عمل اور   مختلف آغاز کی تاریخیں ہیں۔ Bow Valley College میں انگریزی زبان کے پروگراموں کو دیکھیں اور  اس پروگرام کا انتخاب کریں جو آپ کو مخصوص آغاز کی تاریخوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ معلومات کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے۔ آئندہ میعاد میں جگہ کی دستیابی کے بارے میں، مستقبل کا طالب علم مرکز سے رابطہ کریں:

Bow Valley Collegeہر میعاد میں مختلف درجات کے فل ٹائم اور جز وقتی انگریزی زبان سیکھنے کے پروگرام پیش کرتا ہے

بہت سے پروگراموں کے لئے، آپ بذات خود  Bow Valley College کیمپس میں درخواست دیں گے۔ مخصوص پروگرام کی درخواست کی معلومات کے لئے انگریزی زبان کےپروگراموں سے ایک پروگرام منتخب کریں-

کینیڈا میں نئے آنے والے افراد کے لئے زبان کی تعلیم(LINC)  کو Immigration, Refugees and Citizenship Canada کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے اور نئے آنے والے بحیثیت مستقل رہائشی یا روایتی پناہ گزین بالغوں کو سہارا دیا جاتا ہے۔

Bow Valley College میں LINC کے بارے میں مزید جانیں

اگر آپ نے LINC کلاس کے لئے درخواست دی ہے تو آپ کو ایپلی کیشن دن میں شامل ہونے کے چند ہفتے بعد ہم سے مواصلات ملے گی۔ اس مواصلات میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آیا آپ کو قبول کیا جاتا ہے یا آپ کو انتظار کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لئے LINC پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری ملاظہ کریں۔

اگر آپ نے ELL پروگرام میں درخواست دی ہے جو کہ LINC نہیں ہے تو، ہم آپ کی درخواست کی حیثیت کی تصدیق کرنے کے لئے آپ کو ای میل کریں گے۔

اگر آپ کا پروگرام میں اندراج ہوجاتا ہے تو ہم آپ کو اپنے MyBVC اکاونٹ کے بارے میں تفصیلات ای میل کریں گے۔ براہ کرم ہماری طرف سے مواصلات کے لئے اپنے MyBVC اکاونٹ کو چیک کریں۔

اگر آپکو درخواست دینے کے بعد مزید معلومات کی ضرورت ہو تو ، اندراج سروس سے رابطہ کریں:

جب آپ کا ELL پروگرام میں اندراج ہوتا ہے ، تو ہم آپ کے MyBVC اکاونٹ میں اہم معلومات بھیجیں گے۔ براہ کرم ہماری طرف سے مواصلات کے لئے اپنے MyBVC اکاونٹ کو باقاعدگی سے چیک کریں۔

اگر آپ انتظار کی فہرست پر ہیں، تو آپ آنے والی میعاد میں نشست حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر نشست دستیاب ہو تو ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔

اگر آپ  LINC کی انتظار کی فہرست میں ہیں تو مزید معلومات کے لئے Bow Valley College میں  LINC پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری  پر ٹائم لائن  ملاحظہ کریں۔

اگر آپ ایک ایسے پروگرام کے لئے   انتظار کی فہرست پر ہیں جو  LINC نہیں ہے ۔ اور اس میعاد میں نشست نہیں ملتی ہے جو آپ نے درخواست کی ہے، تو آپ کو دوبارہ درخواست کرنی ہوگی۔ ELL پروگراموں کے لئے درخواست دینے کی تیاری   کے بارے میں مزید جانیں۔

اگر آپ کو مزید معلومات کی ضرورت ہو تو، مستقبل کا طالب علم مرکز سے رابطہ کریں:

اس کے لئےبہت سی ممکنہ وضاحت ہیں۔ آپ کی پروگرام کی پسند،آپ کی تجویز کردہ درجہ، یا شیڈول کی دستیابی۔ جب ہماری کلاسیں پوری ہوتی ہیں، ہم دیگر کو ا نتظار کی فہرست پر رکھتے ہیں۔

آپ کو موجودہ کینیڈین لینگویج بینچ مارکس (CLB) کے نتائج کی ضرورت ہے بو ویلی کالج میں LINC کی کلاسوں کے لیے درخواست دیں ۔ کینیڈین لینگویج بینچ مارک اسسمنٹ بک کرنے کے لیے، امیگرنٹ سروسز کیلگری کے ذریعے CLARC – Calgary Language Assessment & Referral Center سے رابطہ کریں۔

آپ  Canadian Language Benchmarks Online Self-Assessment ویب سائٹ پر پڑھنے اور سننے کا ایک ٹیسٹ لے سکتے ہیں۔ یہ مفت ہےاورتقریباایک گھنٹہ مکمل کرنے میں لگتا ہے۔یہ  Canadian Language Benchmarks (CLBs)‎ پر مبنی ہے  اور اس سے آپ کو تیاری میں مدد ملے گی۔

ہم فخریہ زبان کی تربیت کے وفاقی فنڈڈ پروگرام نئے آنے والوں کے لئے زبان کی تعلیم (LINC) اور صوبائی فنڈڈ جیسے کہ Alberta Works کے پروگرام پیش کرتے ہیں۔

آپ اپنےفل ٹائم پروگرام کے لئے مالی امداد کے اہل ہو سکتے ہیں۔ Bow Valley College کی مالی امداد ملاحظہ کریں۔

اگر آپ کو اپنے پروگرام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تو اندراج سروس سے رابطہ کریں:

آپ Alberta Government کی ویب سائٹ پر ASN کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ہم  Bow Valley College کے علاقائی کیمپس اور آن لائن مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں۔ اوپر انگریزی زبان کے پروگرام دیکھیں اورعلاقائی فلٹر کو منتخب کریں۔

ہمارے فل ٹائم کے پروگراموں کو کسی بھی وقت ۸:۰۰ بجے سے ۵:۰۰ بجے مقرر کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کسی پروگرام میں قبول ہوتے ہیں، توآپ اپنا شیڈول وصول کریں گے۔ اگر آپ کو شیڈول کے ساتھ مسئلہ ہے تو، اندراج سروس سے رابطہ کریں:

اگر آپ LINC کلاسیں لیتے ہوئےکینیڈا کے شہری بن جاتے ہیںتوہمیں ضرور بتائیں۔ زیادہ تر معاملات میں ، آپ کو اپنی میعاد/ کورس کو مکمل کرنے کی اجازت ہوگی۔بحیثیت کینیڈا کے شہری انگریزی زبان سیکھنےکے لئے ، آپ کو ایسی کلاسیں منتخب کرنی ہوںگی جو کہ LINC فنڈڈ نہ ہو۔طلبہ جو فل ٹائم ELL کے لئے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں صوبائی فنڈز کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

بین الاقوامی  ELL کلاسوںکی  درخواست کے لئے، Bow Valley College بین الاقوامی   تعلیم  پر جائیں یا ہم سے رابطہ کریں:

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ یقینی طور پر یہ نہیں جانتے کہ آپ کے لئے کون سا پروگرام صحیح ہے اور آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا درخواست جمع کرنے کے بارے میں آپ کے پاس سوالات ہیں تو ہم مدد کے لئے یہاں ہیں۔ Bow Valley College کا خصوصی تربیت یافتہ نمائندہ آپ کو پروگرام اور داخلے کی معلومات فراہم کرے گا اور  Bow Valley College کی درخواست مکمل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

مستقبل کا طالب علم مرکز

فون: ‎403-410-1402

ای میل: info@bowvalleycollege.ca

دفتر: S-1111 فرسٹ ۱فلور جنوبی کیمپس

URL: bowvalleycollege.ca/applying/ell-applying